اسلام آباد(آئی پی ایس )معروف اسکالر پروفیسر سجاد قمر نے کہا ہے ملکی ترقی کے لیے تعلیمی ترقی نہایت ضروری ہے۔پاکستان میں آگے لے جانے کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے وفاقی پارلمانی سیکرٹری برائے فنی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت زیب جعفر چوہدری سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ پاکستان میں شرح خواندگی بہت کم ہے۔اور اعلی تعلیم کی اس سے بھی کم ہے۔اعلی تعلیم پر بجٹ بڑھانے کی بجائے کم کیا جا رہا ہے۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کرے تو اس کے لیے تعلیم کو اہمیت دینا ہو گی۔انھوں نے کہا کہ یکساں نصاب کو عملی طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔بچوں پر کتابوں کا بوجھ لادنے کی بجائے عملی تعلیم اور تربیت کا اہتمام کیا جائے۔اس موقع پر وفاقی پارلمانی سیکرٹری برائے فنی تعلیم زیب جعفر چوہدری نے پروفیسر سجاد قمر کی تجاویز کو سراہا۔اور کہا ہماری حکومت اس سلسلہ میں واضح موقف رکھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت پیشہ ورانہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔جامعات اور انڈسٹری کو مل کر تحقیق اور تعاون کے ذریعے ملکی مسائل کا حل نکالنا چاہئے۔