اہم خبریںپاکستان

مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا واقعہ قابل مذمت ہے ، محمد عارف

واشنگٹن (آئی پی ایس )اوورسیز پاکستانیز ایجوکیشنل نیٹ ورک کے چیئرمین محمد عارف نے پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو ہراساں کئے جانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب سے سیاسی اختلافات ضرور ہیں تاہم پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے انکے ساتھ اختیار کیا جانے والا رویہ شرمناک ہے ۔

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لندن میں مریم اورنگزیب کے خلاف برے ریمارکس اور گالم گلوچ کرکے پی ٹی آئی کارکنوں نے غیر اخلاقی اور غیر انسانی حرکت کی ،اوورسیز پاکستانیز ایجوکیشنل نیٹ ورک کا چیئرمین ہونے کے ناطے میں پاکستانی خاتون کے ساتھ بیرون ملک میں اس رویے کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کتنا ہی جھگڑا ہو اورمریم اورنگزیب یا انکی جماعت کے جتنے بھی خلاف ہوں ، اس کے باوجود وہ بیرون ملک پاکستان کی عزت ہیں اور ایک عورت کی طرف سے دوسری عورت کی توہین و تضحیک پر افسردہ ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker