اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین فیڈرل ہیلتھ لائنس قمر گجر نے ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ٹی آئی کے تحت کی جانیوالی بھرتیاں بندکرائی جائیں جبکہ سینیٹ میں ہمارے بل کو ایجنڈے میں رکھا جائے اور پاس کرایا جائے ،دو دن میں ایجنڈے پر نہیں لایاگیا تو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ۔جاری بیان میں ترجمان ایف ایچ اے ڈاکٹر حیدر عباس نے کہا کہ حکومت بل لانے میں تاخیر کر رہی ہے جس کے باعث ملازمین میں سخت بے چینی پائی جا رہی ہے ۔حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے بل کو ایجنڈے پر رکھا جائے اور بل پاس کر کے پمز کا سٹیٹس بحال کیا جائے اگر دو دن میں ایجنڈے پر نہیں لایا گیا تو اگلا لائحہ عمل دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ جوں ہی سینیٹ کا سیشن شروع ہو گا تو بل ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا لیکن جب اجلاس ہوا تو ایجنڈے پر بل ہمارا بل شامل نہیں کیا گیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت تاخیری حربے اختیار کر رہی ہے ۔ انہویں نے کہاکہ وفاقی وزیر نے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا نہیں کیا جارہا ہے ایسا لگ رہا ہے کہ ہمیں لالی پاپ دیا جا رہا ہے اگر ایسا کیا جا رہا ہے تو پھر بھر پور احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو دو دن کا ٹائم دیتے ہیں کہ ہمارے بل کو کلیئر کیا جائے ایجنڈے میں رکھا جائے سینیٹ میں لا کر پاس کرایا جائے ۔ترجمان ایف ایچ اے نے کہا کہ ایم ٹی آئی کیلئے بھرتیاں کی جا رہی تھیںبار بار درخواست کی گئی کہ ہمارا بل پیش کیا جا رہا ہے تو ایم ٹی آئی کیلئے بھرتیاں نہ کی جائیں ۔اس حوالے سے ڈین سے بھی ملاقات کی گئی اور ایف ایچ اے کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور انہیں کہا گیا کہ یہ بھرتیاں بند کی جائیں جب بل بحال ہو جائے گا تو پھر یہ بھرتیاں کی جائیں اجلاس سے کنونیئر ارشد خان، ملک طاہر اعوان،نوازلالی، ملک ذیشان اعوان ، تنویر نوشاہی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔