اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا واقعہ شرمناک ہے،شیری رحمان

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بدتمیزی کی سیاست بیرون ملک بھی باعث شرمندگی بن چکی ہے، مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا واقعہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔

 

اپنے بیان میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں شیر بنتے ہیں ، باہر دھمکیاں دیتے ہیں مگر اندر منت سماجت کرتے ہیں ،عمران خان انتخابات کی نہیں اقتدار میں آنے کی یقین دہانی مانگ رہے ہیں، اقتدار میں آنے کیلئے پی ٹی آئی رہنما ایک بار پھر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، 25مئی کے لانگ مارچ میں ناکامی کہ بعد عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،

 

عمران خان نے تسلیم کیا کہ لوگ ان کی لانگ مارچ کی کال پر نہیں نکلے، لوگوں سے اپیل ہے پاکستان تحریک انتشار کی سیاست کا حصہ نہ بنے۔وفاقی وزیر شیری رحمان نے مزید کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ یہ حقیقی آزادی نہیں بلکہ عمران بچا تحریک ہے،پی ٹی آئی پھر جلا گھیرا اور اسلام آباد کے محاصرے کے طبل بجا رہی ہے، ان کی سیاست امپائر کی انگلی کے انتظار میں گزر رہی ہے، لاکھوں بھائی، بہنیں اور بچے سیلاب کی وجہ سے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں ، یہ متاثرین سیلاب کی مدد کرنے کا وقت ہے جلسوں اور انتشار کا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker