اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مبینہ آڈیو لیک :پی ٹی آئی نے بڑا مطالبہ کردیا

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے شہباز شریف کی آڈیو لیک پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فیصل چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیک پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔

فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ آڈیو لیک میں خوفناک قسم کی پلاننگ سامنے آئی ہیں، شریف خاندان اپنے کاروبار کو ملکی مفادات پر ترجیح دیتا ہے، شریف خاندان کے بھارت سے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مفرور اور مجرم سے مشورے لینے لندن جاتے ہیں، آڈیولیک سے عوام کو انکی ترجیحات پتہ چل چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اپنے کاروباری مفادات کو ریاستی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں، حکومت مستعفیٰ ہوکر نئے انتخابات کا اعلان کردے۔شہباز شریف کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی، بھارت سے خفیہ تعلقات بے نقاب ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے منسوب کردہ ایک آڈیو لیک منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک سرکاری افسر مبینہ طور پر شہباز شریف سے ان کی بھتیجی مریم نواز شریف کی سفارشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے سنائی دے رہے ہیں۔

مبینہ آڈیو میں سرکاری افسر نے شہباز شریف کو مریم نوازشریف کی جانب سے اپنے داماد راحیل کیلئے بھارت سے پاور پلانٹ امپورٹ کرنے سے متعلق سفارش کے حوالے سے آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے مریم کے داماد کیلئے سرکاری افسر پر دباؤ ڈالا جس پر سرکاری افسر نے کہا کہ سر یہ کام بہت مشکل ہے، پہلے یہ ای سی سی میں جائے گا پھر کابینہ میں آئے گا ، اس پر شدید ردعمل آنے کی توقع ہے، یہ ہمارے گلے پڑجائے گا۔

سرکاری افسر نے کہا کہ مریم نواز شریف نے 2 کام میرے ذمہ لگائے تھے، ایک تو کسی سوسائٹی میں گرڈ اسٹیشن کیلئے کہا تھا وہ تو ہم کررہے ہیں جس پر شہباز شریف نے افسر سے کہا کہ نے کہا کہ وہ تو نیشنل وےمیں ہوجائے گا اسے کروادیں لیکن انڈیا سے مشنری لانا یہ مشکل کام ہے، چپکے سے بھی نہیں کرسکتے ، ای سی سی میں ڈسکس ہوگا تو مسئلہ بنے گا، آپ طریقے سے پہلے انہیں آگاہ کردیں پھر میں انہیں سمجھادوں گا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker