اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کادھماکہ ،پاک فوج کے دو جوان وطن پر قربان

 

راولپنڈی(آئی پی ایس) پاک فوج کے دو جوان وطن پر قربان ہوگئے، شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکا ہوا جس میں دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامیہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، دھماکے میں 42 سالہ نائب صوبیدار جاوید اقبال کا تعلق اٹک سے تھا اور38 سالہ نائیک حسین احمد شہید کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker