اہم خبریںپاکستانتجارت

ملک میں مہنگائی میں کمی، مجموعی شرح 29.28 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں ریکارڈ 8فیصد سے زائد کمی ، مجموعی شرح 29 اعشاریہ28 فیصد ریکارڈ کی گئی، ٹماٹر، پیاز، دال مسور، گھی، لہسن سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں، ٹماٹر کی قیمت میں 12 روپے فی کلوگرام کی کمی دیکھی گئی جبکہ پیاز کی فی کلو قیمت میں 39 پیسے اور اڑھائی کلو گھی کا ٹن 4 روپے 81 پیسے سستا ہوا،آٹے کا تھیلا، دال چنا، آلو، دال مونگ، انڈے، دال ماش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 297 روپے سے زائد مہنگا ہوا، بیس کلو آٹے کا تھیلا 1323 روپے سے مہنگا ہو کر 1621 روپے کا ہو گیا، دال چنا کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 37 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، فی کلو قیمت 257 روپے 50 پیسے ہو گئی،حالیہ ہفتے دال مونگ کی فی کلو قیمت 248 روپے80 پیسے سے بڑھ کر 252 روپے ریکارڈ کی گئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 71 پیسے کا اضافہ ہوا، قیمت 87 روپے 64 پیسے ہو گئی، فی درجن انڈوں کی قیمت میں 1 روپے 47 پیسے کا اضافہ ہو گیا، ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 76 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق آلو کی قیمتوں میں 1 اعشاریہ45 فیصد، چکن کی قیمتوں میں 4اعشاریہ52فیصد، چائے کی پتی کی قیمتوں میں 6اعشاریہ42 فیصد اضافہ، دال مونگ کی قیمتوں میں 1اعشاریہ31فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 2اعشاریہ54 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں2اعشاریہ54 فیصد، آٹے کی قیمتوں میں22اعشاریہ47 فیصد، چاول کی قیمتوں میں 1اعشاریہ51 فیصد، سگریٹ کی قیمتوں میں 1اعشاریہ82 فیصد اور بریڈ کی قیمتوں میں 2اعشاریہ36فیصد اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب، وفاقی حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی مہنگائی میں کمی کی رفتار میں ریکارڈ تیزی واقع آئی ہے۔ ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی میں کمی کا رجحان جاری رہا ہے اور حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں 8اعشاریہ11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح42 فیصد سے کم ہوکر 29اعشاریہ28 فیصد پر آگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے پیاز کی قیمتوں میں 0اعشاریہ46 فیصد، ٹماٹر کی قیمتوں میں 8اعشاریہ15 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 1اعشاریہ31 فیصد، دال مسور کی قیمتوں میں 0اعشاریہ99 فیصد، ویجی ٹیبل گھی کی قیمتوں میں 0اعشاریہ34 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 0اعشاریہ78 فیصد جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں 3اعشاریہ82 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے 15اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 21اعشاریہ 98فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 21اعشاریہ 99 فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 26اعشاریہ85فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 29اعشاریہ27فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 36اعشاریہ08 فیصد رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker