
میکسیکو سٹی (آئی پی ایس) میکسیکو میں گزشتہ روز آنے والے 6.9 شدت کے زلزلے کے آفٹر شاکس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔
چینی خبر رساں ادارے نے قومی زلزلہ پیما ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کی صبح آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.9ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کا مرکز مغربی ریاست میچوکان کولکومن سے 84کلومیٹر جنوب میں اور 12کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔
میکسیکو کے صدر آندریس مانوئل لوپیز اوبرادور نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد آنے والے آفٹرشاکس کے دوران متعددعمارتوں کوجزوی نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے 2 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آفر شاکس کے دوران ایک خاتون اپنے گھر کی سیڑھیوں سے نیچے گر کرہلاک ہوئی جبکہ ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔