تجارت

ڈالر کا ریٹ خود بخود نیچے آجائے گا، مفتاح اسماعیل

نیویارک(آئی پی ایس)وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا تاثر بڑھا جس سے ڈالر کی قیمت بڑھ گئی، ڈالر کا ریٹ کچھ دنوں میں خود بخود نیچے آجائے گا۔

 

نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد کی صورتحال پر آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے ملاقات ہوئی، انہوں نے ہماری بات کو سمجھا اور تقریباً ہاں کہاں ہے، دو ہفتے بعد اس پر باقاعدہ بات ہو گی، اگلے ماہ ہونے والی میٹنگ میں نئی شرائط پر بات کی جائے گی۔

 

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا ہے کہ ڈیفالٹ بالکل نہیں کریں گے، ڈالر کا ریٹ بھی خود بخود نیچے آجائے گا، پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا تاثر بڑھا، جس کے باعث ڈالر کا ریٹ اوپر گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker