ڈینگی روک تھام پرفارمنس ریویو اجلاس ۔ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے صدارت کی ،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں مختلف ہسپتالوں میں 77مریض رپورٹ ہوئے۔گزشتہ روز کامسیٹس یونیورسٹی سمیت مختلف علاقوں میں اینٹی ڈینگی اسپرے بھی کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈینگی تدارک ٹیموں کی نشاندہی پر ہاٹ سپاٹ کباڑخانے، سروس اسٹیشن، ٹائر شاپس اور دیگر ورکشاپس سمیت مختلف دکانوں میں ڈینگی لاروا پائے جانے پر ایکشن لیا۔سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کی وساطت سے لوگوں کواحتیاطی تدابیر بارے وقتا فوقتا آگاہ بھی کیا جارہا ہے۔ اسلا م آباد کے مختلف علاقوں میں 90 جگہوں میں چیکنگ کی گئی۔ٹیموں کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنرز نے کارروائی کرتے ہوئے سات جگہوں کو seal کر دیا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 188کے تحت 15 افراد کے خلاف ایف آئی آر کی گئی۔
seal کر دیا۔
دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 188کے تحت 15 افراد کے خلاف ایف آئی آر کی گئی۔