اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سالانہ الیکشن23- 2022میں فاونڈرز گروپ نے ایگزیکٹو کمیٹی کی تمام نشستیں بھاری اکثریت سے جیت لیں۔فاونڈرز گروپ کے نامزدصدارتی امیدوار احسن ظفر بختاوری نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سالانہ الیکشنز 23-2022 میں ریکارڈ 987ووٹ حاصل کئے،الیکشن میں ٹرن آوٹ بھی ریکارڈ 80فیصد سے زائد رہا۔
گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سالانہ الیکشن 2022,23 کے سلسلے میں چیمبر ہاوس جی ایٹ ون اسلام آباد میں پولنگ صبح 9بجے سے لیکر شام 5بجے تک بلاتعطل جاری رہی،چیئرمین الیکشن کمیٹی زاہد مقبول اور کمیٹی ممبران شیخ عبدالوحید اور کریم عزیزملک کی طرف سے اعلان کردہ نتائج کے مطابق فاونڈرز گروپ نے الیکشن میں کلین سویپ کرتے ہوئے ایگزیکٹو کمیٹی کی اے ایم کلاس (ایسوسی ایٹ کلاس)کی7 اور سی ایم کلاس(کارپوریٹ کلاس)کی تمام 7نشستیں بھاری اکثریت سے جیت لی ہیں۔نتائج کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی کی اے ایم کلاس(ایسوسی ایٹ کلاس)کے فاونڈرز گروپ کے امیدواروں میں نامزد صدارتی امیدواراحسن ظفر بختاوری نے 987،احمد خان نے942،چوہدری محمد مقصود تابش929،اشفاق حسین چٹھہ908،فیضان شہزاد 893،ایم عرفان ظفر 880 اورایم رضوان چھینہ نے847 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی
نتائج کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی کی سی ایم کلاس(کارپوریٹ کلاس)میں فانڈرز گروپ کے جیتنے والے امیدواروں میں سے امیر حمزہ نے 396،فہد وحید 393،چوہدری محمد نعیم نے 392،،محمد عثمان 383،محمد یحیی 382،ملک جلیل احمد اعوان 369اور ناصر ایم قریشی نے 361ووٹ حاصل کیئے۔الیکشن میں شاندار کامیابی کے بعد جشن فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فانڈرز گروپ کے نامزدصدارتی امیدوار آئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری نے تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج تاجروں اور صنعتکاروں کی جیت ہوئی ہے،سب کو ساتھ لے کر چلیں گے،سب کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے،تاجر برادری کے مسائل کا حل اور انکی فلاح و بہبود ہی ہمارا مشن ہو گا،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر کو ملک کامثالی چیمبر بنانے اور بین الاقوامی سطح پر اس کا مثبت تاثرقائم کرنے،عزت و وقاربڑھانے پر خصوصی توجہ دیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین فانڈر گروپ خالد اقبال ملک نے کہا کہ الیکشن میں تاریخی ووٹ لینے پر فانڈرزگروپ کے نامزد صدارتی امیدوار احسن ظفر بختاوری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،انہوں نے سخت محنت اور لگن کے ساتھ اپنی الیکشن مہم چلائی،جس کا نتیجہ آج دیکھنے کو ملا ہے،فانڈر گروپ کی الیکشن مہم کے چیئرمین اعجاز عباسی نے کہا کہ احسن ظفر بختاوری کی تاریخی کامیابی ان کے والدسابق صدر چیمبر ظفر بختاوری کی تاجر برادری کیلئے50سالہ خدمات کابہترین اعتراف ہے،انہوں نے اپنی زندگی میں تاجروں کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کر دیئے،جس کاآج انہیں اپنے بیٹے احسن ظفر بختاوری کی تاریخی کامیابی کی صورت میں شاندار صلہ ملا ہے،میں فانڈرز گروپ کے نامزد صدارتی امیدوار احسن ظفر بختاوری اور دیگر تمام کامیاب ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کرتا ہوں کہ یہ تمام منتخب ارکان تاجروں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لائیں گے
سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر ملک نے کہا کہ چیمبر ہمیشہ اپنے امیدواروں کا انتخاب اہلیت اور میرٹ پر کرتا ہے،احسن ظفر بختاوری کا یہ سال چیمبر کا بہترین سال ثابت ہوگا،سابق صدر آئی سی سی آئی خالد جاوید نے کہا کہ اس وقت ملک جن معاشی مسائل سے دوچار ہے،اس کو ان مسائل سے نکالنے میں چیمبر کا کلیدی کردار ہوگا اور احسن ظفر بختاوری بطور صدر موثر انداز میں یہ کردار نبھائینگے اور چیمبر کو فعال انداز میں آگے لے کر بڑھیں گے۔الیکشن مہم کے شریک چیئرمین عامر وحید نے بھی فانڈرز گروپ کی شاندار کامیابی پر احسن ظفر بختاوری اور ظفر بختاوری کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،سابق صدر آئی سی سی آئی ظفر بختاوری نے کہا کہ فانڈرز گروپ کی کامیابی تاجروں اور صنعتکاروں کی کامیابی ہے،میں اس پر تمام چیمبر ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،تقریب سے سردار طاہر،چوہدری مسعود،نوید ملک،اجمل بلوچ سمیت فانڈر گروپ کے دیگر رہنماں نے بھی خطاب کرتے ہوئے فانڈرز گروپ کے نامزد صدارتی امیدوار احسن ظفر بختاوری سمیت تمام جیتنے والے امیدواروں کومبارکباد پیش کی۔