
جدہ( خالد نواز چیمہ )پاکستان کے نامور کالم نویس،تجزیہ نگار اور اینکر پرسن عمران یعقوب نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی روضہ رسول پر بھی حاضری دی تفصیلات کے مطابق عمران یعقوب امریکہ کے نجی دورے کے بعد سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دی پاکستان روانگی سے قبل وہ مدینہ منورہ سے جدہ کیکنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو خالد نواز چیمہ نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا اور پاکستان جرنلسٹ فورم کی طرف سے گلدستہ پیش کیا پاکستان جرنلسٹ فورم کے محمد خالد نواز چیمہ سے ملاقات کرتے ہوئے عمران یعقوب کا کہنا تھا کہ وہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ انہیں مقدس مقامات کی حاضری نصیب ہوئی اور حرمین شریفین کے لئے ہر مسلمان کا دل دھڑکتا ہے اور وہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ حاضری کا خواہشمند رہتا ہے اس موقعہ پر عمران یعقوب کا مزید کہنا تھا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اوت ولی عہد شہزادہ محمد بم سلمان کی قیادت میں جہاں مقدس مقامات کے انتظامی امور بہتر انداز میں اگے بڑھ رہے ہیں اور پوری دنیا سے آنے والے زائرین کو آسانیاں فراہم کی جا رہی ہیں وہ قابل قدر ہیں اسکے علاوہ سعودی عرب کی ترقی بھی نمایاں ہے سعودی عرب اور پاکستان کے رشتے بڑے مضبوط اور مستحکم ہیں اس موقعہ پر محمد خالد نواز چیمہ نے صحافتی امور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دارالحکومت ریاض اور جدہ میں صحافتی اور کمیونٹی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پاک سعودی تعلقات میں کمیونٹی اور صحافی پل کا کردار ادا کرتے ہیں جس پر عمران یعقوب پاکستانی صحافیوں اور کمیونٹی ممبران کے کردار کو خوب سراہا





