اسلام آباد

سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کی ڈی جی سروسزڈی جی ورکس کو عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد

اسلام آباد(آئی پی ایس ) جنرل سیکریٹری سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن نعمت اللہ مسعود ۔ سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کے وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل سروسز خالد نواز رامے ۔ اور ڈائریکٹر جنرل ورکس حبیب اللہ شیخ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھول پیش کیے ۔ نعمت اللہ مسعود کے ہمراہ وفد میں وائس پریزیڈنٹ چوہدری محمد طارق ۔ جو ائنٹ سیکریٹری شبیر تنولی ۔ ڈائریکٹر روڈ لطف اللہ وٹو ۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر آصف رشید اور افسران شامل تھے ۔ جنرل سیکریٹری نے اپنے بیان میں کہا چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس نے سی ڈی اے کے بہترین محنتی انتہائی ایماندار آفیسرز کو میرٹ کی بنیاد پر سلیکشن کر کے سی ڈی اے کے آفیسرز کے دل جیت لیے ۔دوران ملاقات دونو ڈائریکٹر جنرل صاحبان نے آفیسر ایسوسی ایشن کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس کے ساتھ مل کر اسلام آباد جو کہ دنیا کے خوبصورت دارلخلافوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ انشا اللہ تعالی اس کو دنیا کا خوبصورت ترین دارالحکومت بنانے میں دن رات محنت سے کام کریں گے ۔ اور سی ڈی اے آفیسرز اور ملازمین کی ترقی کے لیے ترجیح بنیادوں پر کام کیا جائے گا ۔اس موقع دونوں آفیسرز نے سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کو مضبوط بنانے میں بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker