فن و فنکار

آئمہ بیگ پرالزام، برطانوی ماڈل نے فون کال لیک کر دی

کراچی (آئی پی ایس )پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ پر برطانوی ماڈل طلولہ مایر نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے منگیتر شہباز شگری کے ساتھ دھوکہ کیا اور وہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات میں تھیں۔

 

برطانوی ماڈل کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے دعوے کے بعد سے آئمہ بیگ اور طلولہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں۔برطانوی ماڈل کا دعویٰ ہے کہ آئمہ نے میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ قائم تعلقات کے باعث شہباز سے رشتہ ختم کیا ہے۔

 

ماڈل نے قیس احمد ، آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے ساتھ ہونے والی سوشل میڈیا پر چیٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔ اب طلولہ نے ایک وائس کال بھی لیک کی ہے جو مبینہ طور پر آئمہ اور قیس کی ہے جس میں قابلِ اعتراض اور غیر اخلاقی گفتگو کی گئی ہے۔تاہم ان الزامات پر گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے تاحال کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔طلولہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے ان کا سوشل میڈیا اکانٹ معطل کروا دیا ہے، آئمہ بیگ خود کو بچاناچاہتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker