
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے صدر امجد نواز نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ 23ستمبر کو 11بجے اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں،اس حوالے سے میری ابھی پولیس افسران اور کمیونٹی افیئرز کو ڈیل کرنے والے افسران سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے میں اور میری ٹیم لوگوں کا مظاہرے میں استقبال کریںگے۔
سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مل کر چوروں اور امپورٹڈ حکمرانوں کو اقوام متحدہ کے سامنے بے نقاب کریں گے،اور یہ سوال کریں گے کہ امپورٹٹڈ حکمرانوں نے اوور سیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق کیوں چھینا ہے،یہ بھی پوچھیں گے کہ پاکستان میں ٹی وی چینلز پر پابندیاں کیوں لگاتے ہیں اور صحافیوں پر کیوں ظلم و ستم کرتے ہیں،امپورٹڈ حکمرانوں نے لوٹ مار سے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے
اقوام متحدہ کو بتائیں گے کہ دنیا کے مہذب ملکوں کی طرح ہمیں بھی ایک ایماندار لیڈر چاہیے جس کا نام عمران خان ہے،23ستمبر کو پورے نیو یارک کی فضا اس آواز سے گونجے کی کہ چوروں کی حکومت نامنظور،وی وانٹ عمران خان ۔اس موقع پر انہوں نے سب نیوز کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ سب نیوز صحافتی رویوں اور اقدار کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے حق اور سچ کی آواز بن رہاہے۔