اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شوکت ترین ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئے

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو وزیرخزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا کو وفاق سے تعاون نہ کرنےکی کال کرنے کے معاملے پر طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کو انکوائری میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 21 ستمبر صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہےکہ حاضر نہ ہوئے تو سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس دفاع میں کہنےکو کچھ نہیں ہے۔خیال رہےکہ شوکت ترین نے تیمورجھگڑا کو کال کرکےکہا تھا کہ وفاقی حکومت کو خط لکھ کر بجٹ کی اضافی رقم واپس نہ کرنے کا کہہ دیں۔

شوکت ترین نے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ خط میں سب سے بڑا اور پہلا پوائنٹ ہوگا کہ جو سیلاب آیا ہے اس نے خیبرپختونخوا کا بیڑا غرق کردیا ہے، پہلا پوائنٹ ہو کہ ہمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے بہت پیسا چاہیے۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آج یہ خط لکھ کر اور جو آئی ایم ایف والی اشٹرس ہے اس کو کاپی بھیج دیں گے تاکہ پتا تو چلے ان ‘سالوں’ کو کہ یہ ہمارے سے ‘آرم کوشننگ’کرکے پیسے رکھوا رہے تھے ہم وہ پیسے لے لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker