اسلام آباد (آئی پی ایس )ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کا غیر ملکی کرنسی ڈیلر پر چھاپہ،ملزم بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم موبائل فون شاپ کی آڑ میں غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت کر رہا تھا،ملزم کے قبضہ سے 12 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بر آمد کر لی گئی ،ملزم سید محمد سعید کو موقعہ سے گرفتار کر کے مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا۔