
ملتان (آئی پی ایس )پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل وصدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غذائی قلت کے بحران کا آ غاز ہوچکا ہے جس کی زندہ مثال آ ٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت ملک کی بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے پہلے ہی معاشی معاشی بدحالی کی وجہ سے عوام شدید پریشانی سے دوچار ہیں رہی سہی کسر بجلی،پٹرولیم مصنوعات ،گیس کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کردی ہے اب آ ئے روز آ ٹا،گھی،مصالحہ جات،سبزیوں کی قیمتوں میں مزید ہوشربا اضافے کی وجہ سے غریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کیا جارہا ہے اگر موجودہ حکمران عوام کے ساتھ مخلص ہیں تو اپنی کھربوں کی دولت پاکستان لاکر ملک وقوم کو معاشی بدحالی جیسے شکنجے سے کیوں نہیں نکالتے عوام کو بھی اب کھرے کھوٹے سکوں کی پہچان کرنی چاہیے کہ کون ملک وقوم کا وفادار ہے آ ج صورتحال یہ ہے کہ کروڑوں سیلاب زدگان کو ایک وقت کی روٹی تک میسر نہیں ہے معصوم بچے بلک بلک کر کررہے ہیں لیکن خوشحال پاکستان کا نعرہ لگانے والا مقتدر طبقہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے پارٹی چیئرمین سید مصطفی کمال ،صدر انیس قائم خانی سندھ سمیت ملک بھر کی مظلوم غریب عوام کے حقوق کے لیے حقیقی معنوں میں جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ سندھ میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں لیکن سندھ حکومت چین کی بانسری بجارہی ہے سندھ بھر کی عوام کے سامنے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس ملتان میں پارٹی رہنماں ڈسٹرکٹ صدر بہاولنگر محمد اظہر چوہان،نزر قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی پروگرام ہی نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ آ نے والے دنوں میں غزائی قلت کے بحران کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے کیونکہ حالیہ سیلاب کے باعث جتنا نقصان زرعی اراضی کو پہنچا ہے اس کی ملکی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی لیکن افسوس کہ موجودہ حکومت کاشت طبقہ کے نمائندگان سے زرعی پیداوار کی پیداواری قلت کو پورا کرنے کے لیے مشاورت کی بجائے سیاسی کردار کشی کی سیاست میں مصروف ہے جس کی وجہ سے آ ج پوری قوم اپنے آپ کو تنہا محسوس کررہی ہے ۔ملتان ۔پی ایس پی کے ممبر نیشنل کونسل وصدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ،محمد اظہر چوہان،نزر قریشی پریس کانفرنس کررہے ہیں