اہم خبریںپاکستان

امپورٹڈ وزیراعظم اور حکومت کو مسترد کرتے ہیں ، فوکل پرسن برائے امریکہ سجادبرکی

نیو یارک (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن برائے امریکہ سجاد برکی  نے کہا ہے کہ 23ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پرامپورٹڈ وزیراعظم کیخلاف دن 11بجے اقوام متحدہ بلڈنگ کے باہر احتجاج کیا جائے گا،وہ منتخب وزیراعظم نہیں ،انہیں رجیم چینج کے ذریعے حکومت میں بٹھایا گیا ہے ،دنیا کو پیغام دیں گے کہ امریکہ میں رہنے والے اوورسیز پاکستانی امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرتے ہیں ۔

سب نیوز کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سجاد برکی کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز یو این کے سامنے شہباز شریف اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف بڑی تعداد میں احتجاج کیا جائے گا ، جس میں یہ پیغام دیا جائے گا کہ امپورٹڈ حکومت اور شہباز شریف کو تسلیم نہیں کرتے ،تمام امریکی اوورسیز سے درخواست کرتا ہوں کہ اس مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں ۔ اس موقع پر سجاد برکی نے اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے پر سب نیوز کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker