
لاہور(آئی پی ایس )مسلم لیگ کے مرکزی صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری محمد رزاق کو پاکستان مسلم لیگ ناروے کا صدر نامزد کر دیا اس کے علاوہ وہ بطور چئیرمین پاکستان مسلم لیگ سکینڈے نیویا ممالک بھی اپنی خدمات دیں گے۔
چوہدری شجاعت حسین نے نامزد صدر پاکستان مسلم لیگ ناروے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناروے سمیت دیگر سکینڈے نیویا ممالک میں پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم نو کریں اور پاکستان مسلم لیگ کا پیغام اور منشور پاکستانی کمیونٹی تک پہنچائیں۔ اس کے علاوہ چوہدری شجاعت حسین نے خصوصی طور پر پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ریلیف اور سیلاب زدگان کی مدد کیلئے چوہدری محمد رزاق کو مخیر حضرات سے فنڈز جمع کر کے مدد کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔