
بھلوال(آئی پی ایس )بھلوال ضلع بناو تحریک کے سابق چیئرمین اور انجمن تاجران بھلوال کے سابق سینیر نائب صدر اظہر ندیم علوی کی پانچویں برسی کے سلسلہ میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔
تقریب میں خواجہ ادیب ناصر۔حاجی اطہر صمد۔خواجہ بابر شفیق۔غلام رسول جنجوعہ۔ارشد محمود قریشی۔حاجی محمود احمد کھوکھر۔عامر اعجاز جنجوعہ۔حافظ حمزہ اظہر ۔مہر رب نواز۔بلاول نزیر سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔بعد ازاں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔