
بھلوال(آئی پی ایس )لیب اٹینڈنٹس ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں 26 ستمبر کو احتجاج کا اعلان کر دیا۔
صدر لیب اٹینڈنٹس ایسوسی ایشن تحصیل بھلوال سرفراز احمد گوندل نے کہاہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری سکول و کالج کے لیب اٹینڈنٹس کی اپ گریڈیشن، سروس رولز اور سروس سٹرکچرکیلئے باربار حکومت وعدہ خلافی کررہی ہے۔ جس کے خلاف 26ستمبرکو سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جب لیب اٹینڈنٹ بھرتی کئے جاتے ہیں تو میٹرک کی شرط رکھی جاتی ہے لیکن سکیل ایک ہی دیا جاتا ہے جو کہ ہمارے ساتھ بہت زیادتی ہے انہوں نے کہاکہ پنجاب بھر سے لیب اٹینڈنٹ 26ستمبر کو لاہور میں دمادم مست قلندر کریں گے اپنے حق کیلئے انہیں دھرنا بھی دینا پڑا تو دھرنا دیں گے۔