
ریاض(آئی پی ایس)سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری بین الاقوامی فوڈیکس نمائش میں انٹرنیشنل شیف کمپیٹیشن میں سعودی عرب اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ماہر شیف نے شرکت کی اور تین روزہ لائیو کوکنگ مقابلوں میں حصہ لیا
جس میں پاکستان کی ماہر خاتون شیف شگوفہ اور حنا شعیب نے دیسی پاکستانی کھانوں کو پیش کیا جس پر انہیں پاکستان کے دیسی کھانوں کے حوالے سے تیسری پوزیشن سے نوازتے ہوئے انہیں طلائی میڈلز اور سرٹیفکیٹ دئیے ۔
اس موقع پر پاکستانی شیف شگوفہ حنا شعیب کا کہنا تھا کہ انہیں بین الاقوامی شیف مقابلے میں شرکت کرنے سمیت پاکستان کا نام اجاگر کرکے انہیں دوگنی خوشی ہو رہی ہے انٹرنیشنل شیف مقابلوں میں سعودی اور چائینز شیف کو گولڈ اور چاندی کے میڈلز سمیت نقد انعامات بھی دئیے گئے