اسلام آباد (آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 96 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد1331 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 4افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 520مریض ہیں، گزشتہ روز شہری علاقے سے ڈینگی کے 46 کیس رپورٹ ہوئے ، پمز ہسپتال میں 24گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 10کیس رپورٹ تعداد 194 ہو گئی ہے ، پولی کلینک 45، کیپیٹل ہسپتال میں ڈینگی کے 25مریض زیر علاج ہیں ۔