اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فواد چوہدری نے ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی تعیناتی چیلنج کر دی

اسلام آباد(آئی پی ایس)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے سندھ سے ممبر نثار درانی کی تعیناتی چیلنج کر دی۔

 

 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے نثار درانی کی تعیناتی غیر آئینی قرار دینے کے لیے درخواست دائر کی۔اس موقع پر انہوں نے مؤقف اختیارکیا کہ ممبر الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے ماتحت ادارے میں ملازمت کر رہا ہے، نثار درانی ممبر الیکشن کمیشن رہنےکا اہل نہیں ہے لہذا اسے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت پیر کے روز کے لیے مقرر کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker