صحت

کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی

اسلام آباد(آئی پی ایس)کورونا وائرس کے وار تھمنے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک اور مریض کا انتقال ہوگیا۔

 

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک اور مریض کا انتقال ہوگیا جبکہ 91 مریضوں کی حالت نازک ہے۔این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے16 ہزار 614 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 104 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

 

 

این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 91 مریضوں کی حالت نازک ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے 5 سے 11 سال تک کی عمر کے بچوں کو کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز 19 ستمبر سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker