اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

احتساب کا جنازہ نکل گیا، 95 فیصد مقدمات ختم ہو گئے،بابر اعوان

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہاہے کہ ملک میں احتساب کا جنازہ نکل گیا اور 95 فیصد مقدمات ختم ہو گئے جن میں بڑے بڑے لوگ شامل تھے۔

 

پنجاب اور سندھ کے گھرانوں کو کس طرح فائدہ دیا گیا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم شہبازشریف نے دعویٰ کیا کہ 20 ارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں وہ بتائیں یہ 20 ارب روپے کہاں تقسیم کیے گئے؟ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ والے کہتے تھے ہم مہنگائی ختم کرنے کے لیے اقتدار میں آئے ہیں لیکن 1995 سے پہلے کے جرائم ختم کر دیئے گئے اور 2 ہزار 400 ارب روپے معاف کر دیئے گئے۔

 

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر کے مقدمات پر فاتحہ پڑھ لی ہے،اس وقت معیشت کریش کر رہی ہے،اور معیشت کو کل آخری بوسٹر لگ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیس ثابت نہیں ہوا تو کیس کرنے والے کو 5 سال بامشقت سزا ہو گی۔ ملزمان کو سزا نہیں ہوتی،اور سالہاسال فرد جرم عائد نہیں ہوتی،

 

عمران خان کیخلاف 21 مقدمات درج ہوئے ہیں،جو پیسے والا ہے اس کیخلاف کون مقدمہ بنائے گا۔پی ڈی ایم کے وزراء نے کہا کہ ستمبر میں نواز شریف کو لائیں گے۔ ادھر سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے۔6 ماہ میں معیشت بہتر نہیں ہو سکی، برآمدات نہیں بڑھیں

 

 

۔مہنگائی اورڈالر نہیں رکا۔مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سےنیچے چلے گئے،اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی ہے۔گینگ آف تھری آصف زرداری،نواز شریف ،مولانا فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے۔نہ باہر سے امداد آئی نہ اندرسے مدد ملی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دورمیں ایم کیو ایم کو کوئی لاش نہیں ملی، 2 وزارتیں ہم نے دیں، 2 انھوں نے دیں۔ ساتھ ان کو کراچی سے فارغ کر دیا،آصف زرداری بے شک لاہوربیٹھیں،الٹی گنتی شروع ہوچکی۔عمران خان اگلی انتخابی مہم سندھ سےشروع کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker