اہم خبریںپاکستان

رانا شمیم نے توہین عدالت کیس میں نیا معافی نامہ داخل کرا دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )گلگت بلتستان سپریم ایپلیٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم نے توہین عدالت کیس میں نیا معافی نامہ داخل کرا دیا ہے۔
رانا شمیم اس سے پہلے بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں جسے تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔
رانا شمیم نے نئے معافی نامے میں بیان حلفی میں درج الفاظ واپس لے لیے ہیں۔
سابق چیف جج رانا شمیم کا کہنا ہے کہ اپنے غلط اور غیر ضروری بیان حلفی پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، بیان حلفی میں غلطی سے ہائی کورٹ کے جج کا نام شامل ہو گیا تھا۔
رانا شمیم نے کہا کہ اپنی اس سنگین غلطی پر معافی کا طلبگار ہوں، دس نومبر 2021 کے بیان حلفی میں جج کا نام غلط فہمی کی وجہ سے شامل ہوا،میں اپنے بیان حلفی کے متن کو واپس لیتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker