اسلام آباداہم خبریں

ڈی سی کی زیرصدارت ڈینگی بچائو پرفارمنس کے حوالے سے اجلاس،اقدامات پر بریفنگ

 اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت ڈینگی بچا ئو پرفارمنس کے حوالے سے اجلاس ،اجلاس میں تازہ ترین صورتحال اور اقدامات بارے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈائریکٹرایم سی آئی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ڈبلیو ایچ او نے بریف کیا۔اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ ڈینگی لاروا نشاندہی والی جگہوں پر فورا کارروائی کی جائے۔ گزشتہ روز کی کارروائی میں مختلف علاقوں میں92جگہوں کو چیک کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنرصدر نے گولڑہ،جی تیرہ کے علاقے میں ڈینگی بچا ایس او پیز پر عملدرآمد کی خلاف ورزی کر نے پر ایک کباڑ خانہ مہر بند کر دیا ۔تین افراد کی خلاف ایف آئی آر کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ نے بہارہ کہو اوربری امام میں ڈینگی ٹیموں کے ہمراہ مختلف جگہوں کو چیک کیا۔دو سروس اسٹیشن اور ٹائر شاپ کو مہر بند کر دیا۔ڈینگی بچا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے ترامڑی چوک میں ایک سروس اسٹیشن seal کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے ایف ایٹ اور جی ایٹ میں کارروائی کے دوران دو دکانوں کوseal اور دو افراد کے خلاف ایف آء آر کی۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے چار دکانوں کو seal کر دیا اور تین افراد کو گرفتار کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رورل نے سات دکانوں اور کباڑ خانے seal اور دس افراد کے خلاف ایف آء آر کی۔ اس وقت تک مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1235ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker