
(آئی پی ایس) سابق یو سی چئیرمین سردار مہتاب نے سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے باسی اپنی نمائندگی سے محروم ہیں اور الیکشن کمیشن بھی خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق 65 دنوں میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونا تھا جو کہ نہیں ہوا ،، یاد رہے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے پینسٹھ دن ، دس ستمبر کو پورے ہو چکے ہیں