برسلز(آئی پی ایس)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات سے خلیجی خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔
عرب نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات سمیت خطے میں بات چیت سے خلیجی خطے میں کشیدگی کم ہو جائے گی۔انہوں نیکہاکہ خطے میں بحرانوں پر قابو پانے کے لیے سعودی عرب، یو اے ای اور خلیج کے دیگر ممالک یہ کردار ادا کر سکتے ہیں
جن میں خوراک، موسمیاتی تبدیلیوں، توانائی کی قلت کے علاوہ شام، یمن، لیبیا کے تنازعات شامل ہیں جبکہ فسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازع کا حل بھی ڈھونڈا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ سعودی عرب، یو اے ای اور پوری خلیجی تعاون کونسل اپنے پڑوس میں قیام امن کے لیے متحرک ادا کرے گی
کیونکہ شام، لیبیا، یمن اور دوسرے ممالک ان کے قریب ہی واقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ وسیع پیداوار کی صلاحیت رکھنے والے جی سی سی ممالک دنیا میں توانائی کے بحران کے خاتمے میں کردار ادا کریں گے۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے مزید کہاکہ اس وقت اس بات کا تعین کرنا مشکل ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ کون سا ہے جس پر پہلے توجہ دی جائے تاہم سب کی کوشش یہی ہونی چاہیے کہ قیام امن کے لیے کام کیا جائے۔