بین الاقوامی

بھارت، شدید بارش کے باعث مکان کی دیوار گرنے سے 9 افراد ہلاک ، 2 زخمی

نئی دہلی (آئی پی ایس)بھارتی ریاست اتر پریش کے شہر لکھنو میں شدید بارش کے باعث مکان کی زیر تعمیر دیوار گرنیسے 9 افراد ہلاک اور2 زخمی ہو گئے ہیں۔

 

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ گزشتہ رات سے ہونے والی شدید بارش کے باعث جمعے کی صبح لکھنئو کے علاقہ دلکشا میں ایک مکان کی زیر تعمیر چار دیواری گر گئی

 

جس کے نتیجے میں ایک خاندان کے 3 بچوں سمیت9 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے بتایا کہ تمام افراد کا تعلق ضلع جھانسی سے تھا۔ ریسکیوٹیموں نے نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker