بین الاقوامی

سکھوں نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا ،خالصتان تحریک نے زور پکڑلیا ، بڑی خبر آگئی

 

نئی دہلی(آئی پی ایس)خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم سے قبل دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 ہزار سے زائد سکھ شریک ہوئے ، ٹورنٹو میں 18ستمبر کو خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اجتماعی دعا "ارداس”کا اہتمام سری گُرو گرنتھ پرکاش پورن مالٹن کینیڈا میں کیا گیا تھا،دعائیہ تقریب میں کے شرکا پیلے رنگ کے جھنڈے اٹھا کر شریک ہوئے، جن پر خالصتان کے نعرے درج تھے،شرکا نے خالصتان کے قیام تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ لندن میں گزشتہ برس 31 اکتوبر سے ووٹنگ کے آغاز کے بعد ریفرنڈم کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے، کینیڈا کے نوجوان سکھوں میں آزادی کی تڑپ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، گزشتہ ہفتے کینیڈا کے سکھوں نے ریفرنڈم کی تشہیر کیلئے 2ہزار سے زائد گاڑیوں کی ریلی نکال کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا،ریفرنڈم میں سوال پوچھا جاتا ہے کہ "کیا بھارتی پنجاب کو آزاد ملک بننا چاہیے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker