اسلام آباد(آئی پی ایس)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی سیلاب زدگان کی مدد کے لئے قائم کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن نزہت زریں کی زیر صدارت ہوا،
اجلاس میں آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد نزیر ، ڈاکٹر سعدیہ سلیم، فاروق احمد شریف ، محمد طارق خان، ملک فیاض، محمد کامران شریک ہوئے، اجلاس میں اخوت فاؤنڈیشن کی طرف سےبدر ہارون ، سلیمان اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر علی حیدر بھی شریک ہوئے
، کمیٹی نے متاثرین کے لئے 7 لاکھ روپے اخوت فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے جو دادو کے 60, مستونگ کے 30, استہ محمد کے 50 اور رانی پور کے 60 خاندانوں میں 5 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کئے جائیں گے