اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کے دوران دس ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری کوٹہ میں حجاج کی بکنگ کی انکوائری پیش کی گئی جب کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھی پیش کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ای سی سی کے فیصلوں، نجکاری کمیٹی کے فیصلوں اور کابینہ لیجسلیٹو کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی جب کہ دس ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker