اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آرمی چیف کی تعیناتی پر بات قبل از وقت ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (آئی پی ایس) نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بارے میں عمران خان کے بیان پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا رد عمل سامنے آیا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر بات قبل از وقت ہے، عمران خان باقاعدہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس کو متنازع بنا رہے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی اپنا آرمی چیف لگانے کی حسرت پوری نہیں ہو سکی اب یہ حکومت کا حق ہے اور حکومت اسے پورا کرے گی، ابھی نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل شروع نہیں ہوا تاہم یہ تعیناتی آئین کے مطابق کی جائے گی۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایسا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں جو انکے غیر قانونی کاموں کو تسلیم کرے، ذہنی طور پر عمران خان آج بھی امریکا کی سپورٹ چاہتے ہیں، یہ کیسی بیرونی سازش ہے کہ بنی گالہ میں ملاقاتیں ہورہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker