اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ملک تقریباً ڈیفالٹ ہو چکا صرف اعلان ہونا باقی ہے: شیخ رشید

راولپنڈی (آئی پی ایس) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک تقریباً ڈیفالٹ ہو چکا ہے صرف اعلان ہونا باقی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے بجلی 4.50 روپےفی یونٹ مزید مہنگی کردی ہے، ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے، مولانا فضل الرحمان نے توسیع دینے والی پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے اورعوام کا چولہا نہیں جل رہا، وہ خودبخود سڑکوں پرنکلیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker