کراچی(آئی پی ایس)کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہی ڈالر نے روپے کو رگڑا لگا دیا ، قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں گزشتہ چند روز سے مسلسل اضافے کی جانب گامزن ہے۔
ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے آغاز میں بھی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 62 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 229 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسر ی جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 74 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42022 ہو گیا ہے ۔
آئی ایم ایف سے 1.1 بلین ڈالر کی آمد کے باوجود گرین بیک کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے نے حکومت کے کمزور شرح تبادلہ کو پرسکون کرنے کے مقصد کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔تاہم آئی ایم ایف کے قرضوں کی بحالی نے عارضی مہلت فراہم کی کیونکہ روپیہ پہلے ٹھیک ہوا اور پھر گرین بیک کے مقابلے میں ہارنا شروع ہوا۔