پاکستانخیبر پختونخواہ

لکی مروت ،سکیورٹی اہلکاروں کیساتھ جھڑپ میں 4دہشت گرد مارے گئے

 

پشاور( آئی پی ایس) لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، سکیورٹی اہلکاروں نے خودکار ہتھیار برآمد کرلئے۔

لکی مروت میں تھانہ نورنگ کی حدود میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تختی خیل کے علاقے میں کالعدم تنظیم کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا جس میں 4 امن دشمن انجام کو پہنچے، مرنے والے چاروں دہشت گردوں سے خودکار ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

ڈی پی او لکی مروت کا کہنا ہے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،علاقے میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker