پاکستانپنجاب

امیر العظیم کا الخدمت فاونڈیشن وہاڑی کے امدادی کیمپ کا وزٹ

وہاڑی(آئی پی ایس ) جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سکریٹری امیر العظیم نے الخدمت فاونڈیشن وہاڑی کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپ کا وزٹ کیا سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی سید جاوید حسین شاہ اور سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن یونٹ 232 علی وقاص ہنجرا بھی ان کے ہمراہ تھے صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع وہاڑی عبدالعزیز بھٹہ نائب صدر انجمن تاجران وہاڑی حاجی اسلم مدنی اور جنرل سیکرٹری انجمن تاجران راؤ خلیل احمد نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی کے نائب صدر زاہد جاوید جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود دیگر ذمہ داران زنیر ساجد ہنجرا علی مرزا رانا محمد بلال طارق رفیق رضا قادری چوہدری ساجد محمد نعمان عثمان شاہ اور بہت سے رضاکاران بھی موجود تھے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے پریس کے نمائندوں اور الخدمت کے رضاکاران سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے اپنی کارکردگی سے دنیا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب کی بدترین کیفیت میں سب سے پہلے الخدمت کے رضاکاران موقع پر پہنچے اور انہوں نے لوگوں کو ریسکیو کیا انہوں نے کہا کہ ریسکیو کرنے کی ویڈیوز کو تمام دنیا نےدیکھا اور الخدمت کے جانبازوں کی کارکردگی کو سراہا ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مکمل بحالی تک الخدمت فاؤنڈیشن اپنا فلڈ ریلیف آپریشن جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان اگرچہ فی الحال خیمہ بستیوں میں پناہ گزین ہیں لیکن ان کی مکمل آبادکاری کے لئے بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے انہوں نے الخدمت فاونڈیشن وہاڑی کی کارکردگی کو خوش آئند قرار دیا اور 75 لاکھ روپے نقد اور پچیس لاکھ کا سامان خورد و نوش سیلاب زدگان کو بھیجنے پر الخدمت وہاڑی کے رضاکاران کو شاباش اور مبارک باد دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker