
اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیرصدارت ہفتہ وار بریفنگ برائے ڈینگی روک تھام کا انعقاد، ڈی ایچ او اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ایم سی آئی کے ڈائریکٹرز نے سرگرمیوں اور اقدامات بارے ڈی سی اسلام آباد کو بریفنگ دی ،حکام نے بتایا کہ اسلام آباد میں اس وقت تک 465ڈینگی مریض ہیں ۔ دیہی علاقے میں 304اور اربن ایریا میں 161 مریض ہیں۔ ڈینگی لاروا پائے جانے والی جگہوں پر اسپرے کیا جائے ڈی سی کی ہدایت،ڈی سی نے کہا کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کی نگرانی میں کارروائی کی گئی۔ تقریبا 81 جگہوں پر ڈینگی لاروا کی چیک کیا گیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی تدارک کے لئے چیکنگ جاری ہے۔