اہم خبریںپاکستانتازہ ترینصحت

کورونا وائرس سے مزید چار افراد جاں بحق ،98کیسز رپورٹ

 

اسلام آباد (آئی پی ایس) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 4 مریض انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے متاثر مزید 4 مریض انتقال کر گئے جبکہ 98 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این آئی ایچ کے جاری اعداد شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 15 ہزار 554 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 160 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 98 مریضوں کی حالت نازک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.03 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker