اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اتنی پولیس! ایسا لگتا ہے کل بھوشن عدالت آ رہا ہے، عمران خان

اسلام آباد(آئی پی ایس)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے مختصر غیر رسمی گفتگو بھی کی۔

عمران خان کا عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اتنی پولیس زندگی میں نہیں دیکھی۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا عدالت میں ایسا لگ رہا تھا جیسے کلبھوشن آ رہا ہو۔

صحافیوں کے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا باقی باتیں بعد میں کریں گے، ایسا نہ ہو کہ ججز کو پریشانی ہو، مجھے تو عدالت آتے آتے بھی 15 منٹ لگ گئے۔

صحافی کی جانب سے عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ عدالت میں ججز کے سامنے معافی مانگیں گے جس پر عمران خان کا کا کہنا تھا آپ سے این او سی لوں گا، آپ کا کافی تجربہ ہے۔

یاد رہے کہ خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں چیئرمیین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker