بین الاقوامی

امریکا کی پاکستان کو ایف 16 طیاروں کےسامان کی فروخت کی منظوری

 

واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے سامان اورآلات فروخت کرنےکی منظوری دے دی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے 45 کروڑ ڈالر کے معاہدےکی منظوری دے دی۔پینٹاگون کے مطابق امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن پاکستان کو لڑاکا طیاروں کا سامان دینے کی مجاز ہو گی۔

پینٹاگون نے بیان میں کہا ہے کہ امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے کانگریس کو نئی غیر ملکی فوجی فروخت کے بارے میں مطلع کر دیا۔

بیان کے مطابق مجوزہ فروخت امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کی حمایت کرے گی۔پاکستان کو آلات کی فروخت سے خطے میں بنیادی فوجی توازن نہیں بدلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker