اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فواد چوہدری کے ن لیگ میں شمولیت کیلئے رابطے ، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

 

لاہور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی ن لیگ یا پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے رابطوں سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا

معاون خصوصی عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ فواد چوہدری مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عطاتارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے حوالے سے جھوٹی خبر چھپوائی گئی کہ ہنسنے پر 4 لڑکوں کو گرفتار کرادیا، کسی ریسٹورنٹ میں فیملی کیساتھ ہوں اور کوئی ہلڑ بازی کرے تو کیا کرنا چاہئے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تو ہلڑ بازی کا جواب خود دے سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا۔معاون خصوصی نے دعویٰ کیا کہ فواد چوہدری کا ہماری جماعت سے، پیپلزپارٹی سے بھی رابطہ ہے اور عمران خان کی تباہی کا سب سے بڑا سبب فواد چوہدری ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام کیا جا رہا ہے، پنجاب کے دو اضلاع میں سیلاب آیا مگر پنجاب حکومت نظرنہیں آرہی۔میں نے تمام سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا مگر کوئی وزیر نظر نہیں آیا، کیا جلسے میں استعمال پیسہ سیلاب متاثرین کیلئےاستعمال نہیں ہوسکتا، کیایہ پیسہ راشن،خیمے،طبی سہولتوں کی فراہمی میں استعمال نہیں ہوسکتا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker