اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس، عمران خان ودیگر رہنمائوں کی ضمانت میں توسیع

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد کی عدالت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں عمران خان سمیت دیگرپی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کردی۔

اسلام کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکلا نے عمران خان، اسد قیصر، اسد عمر اور فیصل واوڈا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جسے منظورکرلیا گیا۔

عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کردی۔

پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ فیاض چوہان کو مقدمے سے بری کیا جائے جس پر جج نے ریمارکس دئیے کہ ضمانت کی اسٹیج پر ہم کیسے ملزم کو مقدمے سے بری کرسکتے ہیں۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے کہا کہ اسد عمر کی حد تک میرٹ پر تفتیش کریں اور اگر اسد عمر شامل نہیں تو ان کو مقدمے سے فارغ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker