اہم خبریںعلاقائی

یوم دفاع،ضلع وہاڑی میں مرکزی تقریب،میجر جنرل تبسم حمید کی شرکت

وہاڑی(محمد اشرف )ضلع وہاڑی تحصیل بوریوالا میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مرکزی تقریب میجر طفیل شہید کے مزار پر منعقد ہوئی جس میں میجر جنرل تبسم حمید، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی اور دیگر معززین نے شرکت کی پاک فوج کی جانب سے میجر طفیل شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور پاک فوج کے دستہ نے سلامی دی ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی سلامتی کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا انتہائی ماہر اور تربیت یافتہ فورسز نے ہمیشہ ملکی بقا کے لیے اپنی جان کے نذرانے پیش کیے اس موقع پر پاک فوج کے آفیسر نے علاقہ مکینوں سے بھی ملاقات کی شہر کے دیگر کئی سکولز میں بھی یوم دفاع کے حوالے سے پروگرام جاری ہیں شہریوں کی جانب سے عوامی سطح اور سوشل میڈیا سمیت تمام پلیٹ فارمز پر بھی پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کا عمل جاری ہے شہریوں سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے رہے.**

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker