پاکستانعلاقائی

ایبٹ آباد بورڈ کی منتقلی،تحریک صوبہ ہزاہ کا سخت ردعمل ،احتجاج کا اعلان

 اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد چیئر مین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی، وفاقی وزیر سیفران سینیٹر محمد طلحہ محمود، مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر، کوآرڈی نیٹر ایبٹ آباد عبدالرزاق عباسی، کو آرڈی نیٹر مانسہرہ طارق خان سواتی ،کوآرڈی نیٹر تور غر زر گل خان،کو آرڈی نیٹر بٹگرام خان زادہ خان،کو آرڈی نیٹر کوہستان پرنس فضل حق ،مرکزی ڈپٹی کو آرڈی نیٹر سید رفیع اللہ شیرازی نے ایبٹ آباد بورڈ منتقلی کو سختی سے مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ہزارہ وال کسی صورت اس کو قبول نہیں کریں گے۔ہزارہ قیادت نے اس کو تعلیم کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا اور کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ پورے صوبہ میں ایک بورڈ ہو۔پہلے پی ہر شعبے کی صورت حال انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ہزارہ ٹور ازم کے لیے عالمی مرکز ہے لیکن صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے علاقہ کھنڈر بن گیا ہے۔چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف اور رہنماوں نے کہا کہ یہ ظالمانہ فیصلہ ہے اور ہم کسی صورت اس کو قبول نہیں کریں گے۔حکومت نے اگر آسانی سے فیصلہ واپس نہ لیا تو دوسرا فیصلہ کریں گے۔مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ تخت پشاور نے کون سے ایسے کار ہائے نمایاں سر انجام دیے ہیں کہ اب بورڈز کو بھی اپنے قبضے میں لینا چاہتے ہیں۔سجاد قمر نے اس مسئلے پر ہزارہ قیادت سے ٹیلی فونک رابطے بھی کیا۔اور مشاورت کی جا رہی ہے۔کچھ بھی ہو جائے یہ فیصلہ نہیں مانیں گے۔پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ اس فیصلے سے صوبہ ہزارہ کا مطالبہ مزید مضبوط ہو گیا ہے۔ابھی تازہ تازہ ٹورسٹ پولیس کے نام پر وزیر اعلی نے ہزارہ سے باہر کے لوگوں کو بھرتی کیا۔اور اب یہ قدم اٹھا کر جلتی پر تیل کا کام کیا گیا ہے۔انھوں نے ہزارہ بھر کے تعلیمی اداروں اور سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اس مسئلہ پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔انھوں نے کہا کہ ہم اتمام حجت کے طور پر قائمقام گورنر اور اسپیکر سے بھی ملیں گے۔انھیں فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ عوا م کے ساتھ ہیں یا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker