
اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد مارکی ہالز اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر راجہ جمیل عباسی نے کہا ہے کہ قانون اور آئین پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے کہ ہمارا کاروبار تباہ ہورہا ہے، اسلام آباد انتظامیہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین کی مرتکب ہو رہی ہے،ون ڈش اور وقت کی پابندی کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے سوا ملک میں کہیں بھی نہیں ہو رہا ہے، ون ڈش اور وقت کی پابندی کا خاتمہ چاہتے ہیں، انتظامیہ بھتہ خوری بند کرے،آئندہ اگر اسلام آباد انتظامیہ نے کسی مارکی کو سیل، جرمانہ یا مالکان پر مقدمات قائم کرنے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کیلئے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد کی مارکیز، شادی ہالز ، ریسٹورنٹ اور تاجر نمائندوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا
راجہ جمیل عباسی کا مزید کہنا تھا کہ شادیوں کے حوالے سے جو ٹائمنگ بنتی ہے وہی ہونی چاہیے پچھلی حکومت میں شادی ہالز اور مارکیوں کی ٹائمنگ کے حوالے سے ہائیکورٹ نے ریلیف دیا تھا جس کا آرڈر ہمارے پاس موجودہے اس کے باوجودگذشتہ روزبہارہ کہو کی ایک مارکی میں ایک سویٹ ڈش زیادہ ہونے پر پولیس نے مارکی میں مہمانوں اور مالکان کو ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں جس کے بعد ہم نے بہارہ کہو روڈ بندکرنیاور احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے،، میرج ایکٹ پر کہی عمل نہیں ہورہا صرف اسلام آباد میں ایسا کیوں کیا جارہا ہے ہماری ایسوسی ایشنز کی اس چیز پر میٹنگز ہورہی ہیں آج ہماری اے ڈی سی جی سے میٹنگ ہے ون ڈش کا خاتمہ چاہتے ہیں
ہمارے پاس ہائیکورٹ کا آرڈر ہے، ہماری وزیراعظم، راناثنااللہ اور ضلعی انتظامیہ سے گذارش ہے کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل کریں اور شادی ہالز اور مارکیوں پر پابندی کا امتیازی سلوک بند کریں،ہم اس حوالے سیآئندہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا کوئی حکم نہیں مانیں گے، اگر ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کریں گے تونقص امن کے حالات پیدا ہوسکتے ہیں جمیل عباسی سے انتطامیہ کو متنبہ کیا کہ وہ بھتہ خوری بند کریں، اگر آج کے بعد کوئی مارکی سیل،جرمانہ یا مالکان پر مقدمات کئے گئے تو ہم سڑکوں پر آ کر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔