
راولپنڈی اڈیالہ کے علاقہ جناح کالونی میں چوبیس گھنٹوں سے بجلی کی بندش کیخلاف اہل علاقہ نے آئیسکو آفس کا گھیرائو کر لیاحیرت انگیز طور پر آئیسکو کا عملہ دفتر سے غائب تھا صرف ایک ریٹائر ملازم بیٹھا – گزشتہ روز ہونے والی بارش کی وجہ سے بجلی چلی گئی بارہ گھنٹے بعد بتایا گیا کہ ٹرانسفارمر جل گیا پھر بارہ گھنٹے بعد ٹراسفارمر کا انتظام ہو تو پتا چلا کہ کھمبے پر لگانے کیلئے کرین نہیں ہے پورا دن انتظار کے بعد جب رات نو تک کرین نہ پہنچی تو لوگوں نیاڈیالہ روڈ پر آئیسکو دفتر کاکھیرائو کر لیا- موقع پر پولیس پہنچ گئی اور لوگوں کی شکایت سنی اور روڈ بلاک نہ کرنے پر راضی کر لیا دس بجے کے قریب کرین شدید احتجاج کے بعد پہبچی جس پر لوگوں احتجاج ختم کیا -لوگوں کا کہنا تھا کہ ایس ڈی او ایکسئین اڈیالہ کا رویہ انتہائی خراب تھا اور وہ کسی قسم کا جواب نہیں دے رہے تھے سارے افسران مال بنانے پر لگے ہوئے ہیں اہل علاقہ نے ایم ڈی آئیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ ان افسران کیخلاف کاروائی کی جائے دوسری جانب ترجمان آئیسکو راجہ عاصم بھی طفل تسلیاں دیتے رہے اور مذکورہ شکایت کا ازالہ کرنے میں ناکام ہو گئے